(سعید احمد سعید ) ریلوے حکام نے گریڈ 19 اور 20 کے چھ افسروں کے تبادلے کر دئیے۔ تبادلوں کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نوٹیفیکیشن کے مطابق پروجیکٹ ڈائریکٹر کوچنگ محمد یوسف کو چیف مکینیکل انجینئر کیرج ،چیف مکینیکل انجینئر کیرج راحت مرزا کو چیف مکینیکل انجینئر لوکو ،چیف مکینیکل انجینئر لوکو عبدالمالک کو ڈی جی ٹیکنیکل ریلویز،ڈپٹی چیف مکینیکل انجینئر اطہر ریاض کو ڈپٹی ڈی ایس ملتان ڈویژن جبکہ ڈائریکٹر ایم اینڈ ایس ریلوے غفران خان کو ڈپٹی چیف مکcنیکل انجینئر ڈیزل لاہور تعینات کردیا گیا۔