شہر میں ڈاکو راج، دن دیہاڑے کار سوار فیملی کولوٹ لیاگیا

شہر میں ڈاکو راج، دن دیہاڑے کار سوار فیملی کولوٹ لیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)شہر میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار جاری،شاد باغ میں ڈاکوﺅں نے کار سوار فیملی کو لوٹ لیا، سی سی ٹی وی منظر عام پر آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق شادباغ میں دن دیہاڑے ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر کارسوارفیملی کو لوٹ لیا،واردات کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکو گلی سے گزرنے والی گاڑی کو آگے آ کر روک لیتے ہیں،ایک ڈاکو پسٹل نکال کر گاڑی کا دروازہ کھولتا ہے اور لڑکی کو خوفزدہ کرتے ہوئے یرغمال بنا لیتا ہے اور ڈاکو فیملی سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتے ہیں،پولیس نے درخواست ملنے کے بعد قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔