ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوگر انکوائری کمیشن میں تعینات ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا

شوگر انکوائری کمیشن میں تعینات ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مظہر عباس: شوگر انکوائیری کمیشن کی تفصیلات شوگر مل مالکان کو دینے کا معاملہ،   شوگر انکوائری کمیشن میں تعینات ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد مصطفی باجوہ کو انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر نوکری سے نکال دیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق شوگر انکوائری کمیشن میں تعینات ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد مصطفی باجوہ کو انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر نوکری سے نکال دیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد مصطفی باجوہ پر شوگر مل مالکان کو انکوائری کی تفصیلات فراہم کرنے اور انہیں فائدہ دینے کا الزام تھا۔

 

 ذرائع کے مطابق سجاد مصطفی نے بھاری رقم کے عوض شوگر انکوائری کی تفصیلات لیک کیں جس سے شوگر مافیا کو فائدہ پہنچا اسی الزام پر ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر نے انکوائری کا آغاز کیا اور انکوائری کمیٹی نے الزامات ثابت ہونے پر سجاد مصطفی باجوہ کو نوکری سے برخاست کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer