(خان سعدیہ)وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی کرپشن کی پہلی نقاب کشائی نیب نے کردی، قوم کا درد نہیں بلکہ پی ڈی ایم کے جلسوں میں کرپشن کا درد ابھرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شریف فیملی کو شاہی خاندان قرار دیدیا اہو کہا کہ عوام کے ٹیکسوں پر یہ خاندان عیاشیاں کر تا ہے،معاون خصوصی برائے اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ انگلی ہلانے والوں کی کرپشن کی داستان نیب کورٹ میں عیاں ہو گئی اسی لئے یہ سارےکرپشن بچانے کیلئے شور مچا رہے ہیں۔
میڈیا بریفنگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے سیاحت آصف محمود نے بتایا کہ سیاحت کے شعبے میں ہنگامی اقدامات کرنے جارہے ہیں، وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق تمام سرکاری ریزورٹس کو عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔