(حسن خالد)شہر میں دومقامات پر شاٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں روپے کے پلاسٹک اشیاءسمیت لکڑی کا سامان بنانے والی فیکٹری بھی آگ کی زد میں جل کر خاکسر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق شاہ عالم مارکیٹ میں پلاسٹک کے برتن فروخت کرنے والی دکان اور گودام میں آگ بھڑک اٹھی ریسکیو کی ٹیموں نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔لاکھوں روپے کا مال جل گیا دوسرا آتشزدگی کا واقعہ شاہدہ کے علاقہ سعید پارک میں ہوا جہاں فرنیچر بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ریسکیو کی ٹیموں نے ایک گھنٹہ سے زائد آپریشن کے بعد آگ پر قابو پایا،تاہم دونوں واقعات میں جانی نقصان نہیں ہوا مگرلاکھوں کا سامان جل کرخاکستر ہوگیا۔جبکہ آتشزدگی پر قابو پانے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایل ڈی اے کی خصوصی ٹیموں نے سروے شروع کردیا۔
واضح رہے کہ پبلک مقامات پر آئے دن آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایل ڈے نے خاص پلان تیار کیا ہے جس کے تحت پبلک مقامات پر فائر ہائیڈرنٹ نصب کئے جائیں گے۔ ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کے احکامات پر سپیشل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔چند روزقبل صدیق سینٹر میں آگ سے کروڑوں کا نقصان ہوا تھا ،سروے کے دوران صدیق ٹریڈ سینٹر کو غیر مناسب انتظامات پر نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حفیظ سینٹر میں لگنے والی ہولناک آگ کے واقعے کی تحقیقات کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے تشکیل دی گئی 14 رکنی کمیٹی کی سفارشات پر اسے سیل کیا گیا تھا،واضح رہے کہ آگ لگنے کے واقعات میں ہرروز اضافہ ہوتا جارہا ہے،جس سے عوام کافی حد تک پریشان ہیں،آگ لگنے کے واقعات کو کنٹرول کرنے کےلئے انتظامیہ بے بس نظر آتی ہے،صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے۔