مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن، پٹرول پمپس،دکانوں کے نئے اوقات کار مقرر

مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن، پٹرول پمپس،دکانوں کے نئے اوقات کار مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)کورونا وائرس کی دوسری لہر، لاہور کے مزید مخصوص علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، شاپس، بیکریاں اور پیٹرول پمپس کے لئے نئے اوقات کارجاری کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وباءکورونا وائرس نے زور پکڑ لیا,کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کی وجہ سے لاہور کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا.سمارٹ لاک ڈاؤن گارڈن ٹاؤن کے علاقوں ٹیپو بلاک،بابر بلاک سمیت شادمان،اچھرہ اور نشتر کالونی کے مخصوص علاقوں میں لگایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز کے رہائشی افراد کو لاہورپولیس کے حفاظتی اقدمات بارے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں گروسری سٹورز،آٹا چکیاں،پھل، سبزیوں کی دکانیں، تندوراور پٹرول پمپ رات سات بجے تک کھلے رہیں گے ۔ دودھ دہی کی دوکانیں، چکن، مچھلی شاپس اور بیکریاں بھی صبح سات بجے سے رات سات بجے تک کھلی رہیں گی۔ڈی ایس پی اچھرہ رانا اشفاق کا کہناتھا کہ تمام میڈیکل سروسز،فارمیسیز، میڈیکل سٹورز، لیبارٹیریز،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔حکومتی نوٹیفکیشن کی روشنی میں سمارٹ لاک ڈاؤن پابندی سے مثتنٰی افراد کو نقل و حرکت کی اجازت ہو گی۔حکومتی نوٹی فکیشن کی روشنی میں سمارٹ لاک ڈاؤن پابندی سے مستثنیٰ  افراد کو نقل و حرکت کی اجازت ہو گی۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے مہلک وار جاری ہیں، شہر میں ایک روز میں چار اموات ریکارڈ ہوئیں جبکہ 152 نئے کیس سامنے آگئے، 24 گھنٹوں کے دوران میوہسپتال میں20 نئے مریض داخل ہوئے، شہر کے مختلف ہسپتالوں میں 49 مریض آئی سی یو اور 12 وینٹی لیٹر پر موجود ہیں، پنجاب یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر پروفیسر ڈاکٹر شفیق، پروفیسرراحیلہ راحت اور چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن کیپٹن ریٹائرڈ شجاع بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔

 ڈائریکٹرٹاون پلاننگ بھی کورونا سے متاثر، ایل ڈی اے سٹی آفس سیل کردیا گیا، میو ہسپتال میں کورونا کے بڑھتے مریضوں کے باعث ایسٹ سرجیکل وارڈز میں ہفتہ وار ڈیوٹیز منسوخ کردی۔

 

M .SAJID .KHAN

Content Writer