ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی پی او لاہور سمیت تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز عوام کی پہنچ سے دور

سی سی پی او لاہور سمیت تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز عوام کی پہنچ سے دور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 (علی ساہی) سی سی پی او لاہور سمیت تمام آرپی اوزاور ڈی پی اوز عوام سے ملنے اور شکایات کے حل کے لیے عدم دستیاب، آئی جی کی کھلی کچہری میں اعلیٰ افسران کی شہریوں کی پہنچ سے دور کی شکایات بڑھنے لگیں، آئی جی پنجاب نے افسران کے رویے پرناراضی کا اظہار کیا۔

 تفصیلات کے مطابق عوام کے ٹیکس سے تنخواہیں لینے والے اعلیٰ پولیس افسران ہی عوام کی پہنچ سے دور ہیں۔ افسران شہریوں کی داد رسی کی بجائے ملاقات کے لیے آنے والوں کووقت نہیں دیتے جبکہ سی سی پی اولاہورسمیت تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز عوامی شکایات کو سنجیدگی سے نہیں لیتے۔

ریجنل، ضلعی افسران اور ایس پیزرینک کے افسروں کی عوامی مسائل میں عدم دلچسپی کی وجہ سے شکایات میں اضافہ ہورہا ہے۔ جس پرآئی جی پنجاب کیپٹن (ریٹائرڈ) عارف نواز نے افسران کوعوام کے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی پنجاب نے حکم دیا ہے کہ تمام افسران آنے والے شہریوں کے لیے اوقات مقررکریں اورانکو عزت دیں، سائلین کودفاترکے باہر کھڑے کر کے انکی عزت نفس کومجروح نہ کیا جائے، انہوں نے افسران کے خلاف آئندہ ایسی شکایات پرسخت ایکشن لینے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات قابل برداشت نہیں کہ کوئی بھی افسرشہریوں کی شکایات پرکان نہ دھرے۔

Shazia Bashir

Content Writer