(مشتاق بھٹہ) لودھراں میں محکمہ وائلڈ لائف نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نایاب نسل کے انڈین راک پائتھن ( اژدھا) کا جوڑا برآمد کرلیا ، نایاب نسل کے انڈین راک میتھن جوڑے کو غیر قانونی طور پر رکھنے والےسپیرے کو گرفتار کرکےپولیس کے حوالے کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نایاب نسل کے انڈین راک پائتھن ( اژدھا) کا جوڑا برآمد کر لیا۔مقامی سپیرے نے بغیر اجازت جنگلی حیات کو اپنی تحویل میں رکھا ہوا تھا۔اطلاع ملنے پر وائلڈ لائف ٹیم نے چھاپہ مار کر اژدھوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کےمطابق جنگلی حیات کو بغیر اجازت رکھنا قانوناً جرم ہے،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ 10 فٹ لمبے اژدھوں کو چڑیا گھر منتقل کردیا گیا ہے۔جبکہ ملزم سپیرے کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔