ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تامل وزیرِاعلیٰ کی بوبی دیول کیساتھ نئی فلم جلد ریلیز ہوگی

 تامل وزیرِاعلیٰ کی بوبی دیول کیساتھ نئی فلم جلد ریلیز ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تامل ناڈو کے وزیرِ اعلیٰ سی جوزف وجے، جنہیں تھلاپتھی وجے کے نام سے جانا جاتا ہے، نے اتوار کے روز تامل ناڈو کے وزیرِ اعلیٰ کے طور پر باضابطہ حلف اٹھایا۔ اس شاندار تقریب میں خاندان کے افراد، سیاسی رہنما اورسینکڑوں پُرجوش حامی شریک تھے۔ اس موقع پر تامل فلم’’جنا نا ئیگن‘‘ کے پروڈیوسر کے وینکٹ نارائن بھی موجود تھے، جنہوں نے بتایا کہ  فلم’’جنا نا ئیگن‘‘ کو  جیسے ہی سرٹیفکیٹ ملے گا، ہم فلم ریلیز کر دیں گے۔فلم میں بوبی دیول بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق حلف برداری کی تقریب کے بعد وینکٹ نارائن نے مختصر طور پر میڈیا سے بات چیت کی اور ’’جنا نا ئیگن‘‘ کی طویل عرصے سے مؤخر ریلیز کے بارے میں گفتگو کی۔ یہ فلم گزشتہ چار ماہ سے تعطل کا شکار ہے۔ فلم کو اصل میں جنوری میں ریلیز کیا جانا تھا، لیکن اب تک سنیما گھروں میں پیش نہیں کیا گیا، جس کے باعث مداحوں میں اس کے مستقبل کے حوالے سے تجسس بڑھتا جا رہا ہے۔اس موقع پر’’جنا نا ئیگن‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کے  وینکٹ نارائن نے بتایا کہ ’’جنا نا ئیگن‘‘ اس وقت سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن(سی بی ایف سی )  کی منظوری کا انتظار کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ’’’ہم  سی بی ایف سی کے سرٹیفکیٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔ جیسے ہی سرٹیفکیٹ ملے گا، ہم فلم ریلیز کر دیں گے۔ ہم بہت خوش ہیں۔ وجے سر کو تامل ناڈو کا وزیرِ اعلیٰ بننے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ ایک نیا باب شروع ہو رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ سر اپنے تمام وعدے پورے کرینگے۔’’جنا نا ئیگن‘‘ سرٹیفکیٹ ملتے ہی ریلیز کر دی جائے گی‘‘۔
اس سے قبل جب انتخابی نتائج میں یہ تصدیق ہوئی کہ سی۔ جوزف وجے کی جماعت’’تملگا ویٹری کزگم‘‘(TVK) نے تامل ناڈو میں اکثریت حاصل کر لی ہے، تو پروڈیوسر نے سوشل میڈیا کے ذریعے وجے کو مبارکباد دی تھی۔ یہ پیغام  کے وی این  پروڈکشنز کے آفیشل ایکس  اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا گیا تھا۔بیان میں کہا گیا کہ ’’ہمارے ’’جنا نا ئیگن‘‘، تھلاپتھی وجے سر کو تمام مشکلات کے باوجود آج تاریخ رقم کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ یہ واقعی ایک انقلاب ہے، اور ایسا انقلاب جو آنے والی نسلوں تک گونجے گا‘‘۔
تامل فلم’’جنا نا ئیگن‘‘ کو سی  جوزف وجے کی سیاست میں مکمل شمولیت سے قبل ان کی آخری فلم کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ فلم کو اصل میں9 جنوری کو شاندار انداز میں سنیما گھروں میں ریلیز کیا جانا تھا، لیکن  سی بی ایف سی  سے بروقت سرٹیفیکیشن نہ ملنے کے باعث اسکی ریلیز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ فلم میں مامیتھا بائیجو، پوجا ہیگڑے اور بوبی دیول بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کا پروجیکٹ گزشتہ کئی ماہ سے  سرٹیفیکیشن کے مرحلے میں پھنسا ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلم کو پہلی بار دسمبر 2025میں سی بی ایف سی  کی جانچ کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا تھا، جس کے بعد کمیٹی نے مبینہ طور پر متعدد سین کو کاٹنے کی  تجویز دیں اور کہا کہ مطلوبہ تبدیلیوں کے بعد فلم کو یو / اے سرٹیفکیٹ دیا جا سکتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پروڈیوسرز نے ان تبدیلیوں سے اتفاق کیا اور بعد میں ترمیم شدہ ورژن دوبارہ جمع کروا دیا۔تاہم، بعض مناظر پر اعتراضات سامنے آنے کے بعد معاملہ مزید پیچیدہ ہو گیا اور فلم کو نظرِ ثانی کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا۔ اس اقدام نے نہ صرف سرٹیفیکیشن کے عمل میں مزید تاخیر پیدا کی بلکہ فلم کی بین الاقوامی ریلیز اور ڈسٹری بیوشن منصوبوں کو بھی متاثر کیا۔جاری تاخیر کے دوران وجے نے عوامی طور پر الزام عائد کیا کہ اس رکاوٹ کے پیچھے ایک سازش ہے اور حکمران سیاسی جماعتوں پر صورتحال کو متاثر کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انتخابی عرصے کے دوران ان کی ذاتی زندگی سے متعلق معلومات جان بوجھ کر لیک کی گئیں تاکہ انہیں سیاسی طور پر نشانہ بنایا جا سکے۔