ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی: معرکہ حق میں پاکستانی کی کامیابی کی قرارداد متفقہ طورپر منظور 

پنجاب اسمبلی: معرکہ حق میں پاکستانی کی کامیابی کی قرارداد متفقہ طورپر منظور 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر خزانہ و پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن کی معرکہ حق میں پاکستانی کی کامیابی کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے متفقہ طورپر منظور  کرلی گئی۔

قرارداد کے متن کے مطابق یہ ایوان معرکہ حق کی تاریخ ساز کامیابی پر ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان کی مسلح افواج دیگر دفاعی اداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہے، یہ ایوان معرکہ حق کے شہدا اور غازیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہے، یہ ایوان پوری قوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جو معرکہ حق پر مسلح افواج کے ہم قدم نظر آئی، معرکہ حق کی کامیابی مسلح افواج کی بہادری کے ساتھ قومی اتفاق ویگانگت کے مرہون منت ہے۔ معرکہ حق کی کامیابی کا سہرا افواج پاکستان کی بہترین حکمت عملی کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے تمام علماء کرام میڈیا سول سوسائٹی اقلیتی برادری کے درمیان پائی جانے والی یکجہتی و اتفاق کے سر ہے۔ 

متن کے مطابق فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج پاکستان قومی توقعات پر پوری اتریں، دشمن کو دندان شکن شکست دی تو بھارت سفید جھنڈے لہرانا شروع ہوگیا، جنگ جذبوں سے لڑی جاتی ہے ہتھیاروں سے نہیں ہمارے فوج موت کو فخر اور ان کی فوج موت سے ڈرتی ہے، پاکستانی فوج نے دشمن کے صفوں کو تہہ و تیخ کردیا، اب کبھی بھارتی ناپاک سوچ کو پورا نہیں ہونے دیا جائے گا اور قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، مسلح افواج کی سربلندی کےلئے دعا گو ہے پاکستان زندہ باد پاک فوج ہمیشہ پائندہ باد۔

حکومتی رکن احمد سعید خان نے پنجاب اسمبلی میں معرکہ حق پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، بھارت نے پہلگام واقعہ پاکستان  پر ڈالنے کیلئے دنیا کو جھوٹ دکھایا، افواج پاکستان و حکومت کا بھارتی دہشت گردی پر جو کردار ادا کیا وہ قابل فخر ہے، قوم نے سیسہ پلائی دیوار بن کر ہمیشہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اور افواج بار بار کہتے رہے کہ پہلگام واقعہ کے زمہ دار نہیں سازش کی گئی ثالثی کردار ادا کرنے اور ثبوت لانے کا کہا گیا، بھارت نے بہاولپور مرید، کے اور نور خان ائیر بیس پر حملہ کیا بے گناہ بچوں و خواتین شہید ہوئے۔

 احمد سعید خان نے کہا کہ دشمن نے حملہ کیا تو افواج نے جرات مندانہ صلاحیت سے دشمن کو جواب دیا تو آٹھ رافیل گرائے چھبیس کے قریب آدم پور پٹھان کوٹ ائیر بیسز میں فوجی اڈے نسیت و نابود کئے ۔ شاہینوں نے ہوا میں پرواز بلند کرکے اپنی حکومت قائم کر لی دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکسان کی بری و فضائی فوج مضبوط اور قابل فخر ہے، شہدا قوم کا فخر ہیں ان کی فیملیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی وجہ سے چین کی نیند سوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی دشمن نے حملہ کرنے کی کوشش کی تو افواج پاکستان نے دندان شکن جواب دیا، مودی جب پاکستان کے خلاف سازش کررہے رہے تو حکومت نے بہترین سفارتی کرکے اپنا موقف منوایا، جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہون تینوں افواج ہمہ تن برسر پیکار ہیں اللہ سے دعا ہے ملک کو ہمیشہ قائم رکھے کسی بری نظر کا سایہ نہ ہو۔ 

حکومتی رکن ذوالفقار شاہ معرکہ حق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو فوج نے بھارت کو دندان شکست دی اس سے دنیا حیران رہ گئی، جب ہماری فوج نے بھارتی جہاز گرائے تو پورا ماحول تبدیل ہوگیا، پاکستانی پائلٹ نے بھارتی جہاز رافیل گرائے تو سب حیران رہ گئے، اگر فوج چاہتی تو پانچ کیا سو جہاز بھی گرا دیتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جنگ میں فوج میں پروفیشنل ازم دیکھا ائیر فورس تو کیا نیوی نے بھی کمال کر دکھایا، بھارتی جنگی بیڑے باہر نکلے جسے وکرم جہاز چلا رہا تھا تو نیوی نے میزائل دکھائے تو بھاگنے پر مجبور ہوگئے، افواج پاکستان اور حکومت پر فخر ہے وہی حکومت و فوج ہے جو دنیا میں امن قائم کررہی ہے اگر امن قائم نہ ہوا تو بہت مسائل پیدا ہوجائیں گے۔