ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواب ٹاؤن: چور گھر سے 80 تولہ سونا زیورات ، تین لاکھ نقدی لوٹ کر فرار

نواب ٹاؤن: چور گھر سے 80 تولہ سونا زیورات ، تین لاکھ نقدی لوٹ کر فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : نواب ٹاؤن میں 4 کروڑ روپے  کی چوری  کی واردات ہوئی ہے، نامعلوم چور گھر سے 80 تولہ سونا زیورات ، تین لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ 

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے سونے کی 30 انگوٹھیاں ، ایک ڈائمنڈ سیٹ چوری کیا، 12 سونے کی چوڑیاں ، چار کنگن ، چار سونے کے سیٹ بھی چوری کیے ۔ 

پولیس کا کہنا ہےکہ نقب زنی کی واردات گزشتہ رات 8 بجے نجی سوسائٹی میں ہوئی، چور پہلی منزل کے دروازے کا شیشہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے۔ پولیس نے کہا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے، ملوث ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں ۔