عابد چودھری:لاہور کے علاقے ہیئر میں 27 سالہ نوجوان آکاش ایوب کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کو جدید تفتیشی طریقوں اور خفیہ معلومات کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید زیشان رضا نے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا تھا، جس پر انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہیئر فیاض احمد تبسم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کے مطابق ملزم نے ذاتی رنجش کی بنا پر آکاش ایوب کو فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کیا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا ہے۔