ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اب  سیزن کا انتظار نہیں کیا جاتا ،چوبیس گھنٹے اینٹی سموگ اقدامات جاری ہیں، مریم اورنگزیب

 اب  سیزن کا انتظار نہیں کیا جاتا ،چوبیس گھنٹے اینٹی سموگ اقدامات جاری ہیں، مریم اورنگزیب
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:محکمہ ماحولیات پنجاب نے ماحولیاتی آلودگی، سموگ اور ممنوعہ پلاسٹک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ ترجمان کے مطابق اپریل 2026 کے دوران ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) نے صوبہ بھر میں 12 ہزار 683 انسپیکشنز کیں۔

محکمہ ماحولیات کے اعداد و شمار کے مطابق ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 81 نوٹسز جاری کیے گئے، جبکہ 140 مقامات کو سیل اور 115 غیر قانونی یونٹس کو مسمار کیا گیا۔ آلودگی پھیلانے والوں پر مجموعی طور پر 2 کروڑ 67 لاکھ 72 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 87 مقدمات بھی درج کیے گئے۔

پلاسٹک کے خلاف مہم کے دوران 28 ہزار 705 کلوگرام ممنوعہ پلاسٹک ضبط کیا گیا، جبکہ صرف ایک روز میں 1394 کلوگرام پلاسٹک قبضے میں لیا گیا۔ حکام کے مطابق صوبہ بھر میں 44 ہزار 452 پلاسٹک فری زونز قائم کیے گئے ہیں اور شاپنگ مالز میں 340 ویسٹ بنز بھی نصب کیے گئے ہیں۔

ای پی اے کی جانب سے پانی کے 144 اور پیٹرول پمپس کے 96 سیمپلز کی جانچ بھی کی گئی۔ ترجمان کے مطابق ای پی اے ڈیسک سموگ کنٹرول اور ماحولیاتی نگرانی میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ اینٹی سٹبل برننگ مہم کے تحت 43 فوری کارروائیاں بھی عمل میں لائی گئیں۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور کی فضائی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اب سموگ سیزن کا انتظار کیے بغیر چوبیس گھنٹے اینٹی سموگ اقدامات جاری رکھے جا رہے ہیں۔