وقاص احمد: ریس کورس کے علاقے ٹھنڈی سڑک پر رات گئے پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق حادثہ ایک ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے اور ان کا تعلق جوڑے پل کے علاقے سے بتایا جا رہا ہے۔
جاں بحق افراد کی شناخت 45 سالہ شاہد، 35 سالہ محسن ہارون اور 26 سالہ عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ٹریفک عقیل گجر موقع پر پہنچ گئے اور ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
دریں اثنا، چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔