ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کا مبینہ پولیس مقابلہ، منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان ہلاک

 سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کا مبینہ پولیس مقابلہ، منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان ہلاک
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن اور منشیات فروش ملزمان کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقابلہ ڈیفنس فیز 9 کے علاقے میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت سجاد اور ساجد کے نام سے ہوئی ہے، جو آپس میں سگے بھائی تھے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان لاہور میں ہر ماہ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو اس دوران ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔