وقاص احمد: بادامی باغ کے علاقے میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ گریڈ اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا، جسے بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔