ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپریشن’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ میں تاریخی کامیابی، شوبز شخصیات کا افواج پاکستان کو خراجِ تحسین

آپریشن’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ میں تاریخی کامیابی، شوبز شخصیات کا افواج پاکستان کو خراجِ تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آپریشن’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ میں تاریخی کامیابی پر نامور شوبز شخصیات کی جانب سے افواج پاکستان کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ 

نامور پاکستانی اداکاروں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پرافواجِ پاکستان کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ 

 اداکار عمران اشرف کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کے سامنے پاکستان، افواج پاکستان اور عوام سرخرو ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص چند گھنٹوں میں ہی کامیاب ہو گیا، عوام نے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ثابت کر دیا کہ پرحملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا ۔ 

 اداکار عمران اشرف نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ثابت کر دیا کہ ہم پر حملہ کرنے والی ہر طاقت کا وہی انجام ہوگا جو بھارت کا ہوا ۔ 

 اداکاریاسرنواز نے اپنے بیان میں کہا کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دے کر ایسا سبق سکھایا ہے کہ وہ ہمیشہ یاد رکھےگا، افواجِ پاکستان کی بے مثال بہادری کو سلام، پاکستان زندہ باد، افواجِ پاکستان پائِندہ باد ۔ 

اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نےدنیا بھر میں پاکستان اور عوام کا نام بلند کیا، ہمیشہ یہ سنتے آئے ہیں کہ قوم کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، اور الحمدللہ آج یہ ثابت ہوگئی ۔