ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان اپنی آزادی، وقار اور سالمیت پر حملہ برداشث نہیں کرے گا؛ بلال اظہر کیانی

دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان اپنی آزادی، وقار اور سالمیت پر حملہ برداشث نہیں کرے گا؛ بلال اظہر کیانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیرِ مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے قابلیت اور پیشہ ورانہ مہارت سے روایتی جنگ میں بالادستی کا لوہا منوایا ہے۔

وزیرِ مملکت ریلوے اور مسلم لیگ نواز کے رہنما بلال اظہر کیانی نے یوم تشکر پر قوم اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی، جنرل عاصم منیر کے عزم و ہمت اور دلیری نے دشمن کی جارحیت کے پرخچے اڑا دیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف، وزیراعظم اور سیاسی قیادت کی رہنمائی سے فتح حاصل ہوئی۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ قوم جنرل ساحر شمشاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر بابر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان اپنی آزادی، وقار اور سالمیت پر حملہ برداشث نہیں کرے گا۔