ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور تعلیمی بورڈ کا امتحانات کی بحالی کا اعلان

لاہور تعلیمی بورڈ کا امتحانات کی بحالی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور تعلیمی بورڈ نے امتحانات کی بحالی کا اعلان کر دیا ہے،  کنٹرولر امتحانات زاہد میاں کے مطابق لاہور بورڈ کے زیرِ اہتمام ملتوی شدہ امتحانات کا دوبارہ آغاز کل سے کیا جا رہا ہے۔

کنٹرولر امتحانات نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی رولنمبر سلپس کے مطابق مقررہ امتحانی مراکز پر بروقت پہنچیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ امتحانی عمل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھا جا سکے۔

زاہد میاں نے مزید بتایا کہ لاہور کے علاوہ دیگر تعلیمی بورڈز میں بھی کل سے امتحانات کا سلسلہ دوبارہ سے شروع ہو رہا ہے اور طلبہ کو اس حوالے سے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔