عابد چودھری:اقبال ٹاؤن میں شہری کو گھر کی شفٹنگ کرنا مہنگا پڑ گیا۔
سامان کی شفٹنگ کیلئےکروائی گئی گاڑی کا ڈرائیور لاکھوں کا سامان غائب کر گیا۔سامان کا پوچھنے پر ڈرائیور نے اپنے ساتھیوں کو بلا کر سامان مالکان پردھاوا بول دیا۔ اس دوران ملزمان اسلحہ لہراتے اور تشدد کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے
واقعے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئےجناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اقبال ٹاؤن پولیس نے وقوعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔