ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن اسکواڈ کا سنیچرز کے خلاف ایکشن،  ملزم گرفتار

ڈولفن اسکواڈ کا سنیچرز کے خلاف ایکشن،  ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ڈولفن اسکواڈ نے سٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملت پارک میں اسنیچنگ کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق واقعے کی اطلاع رکشہ ڈرائیور نے گشت پر مامور ڈولفن ٹیم کو دی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اہلکاروں نے ملزم کا تعاقب کیا اور بینک کالونی کے علاقے سے اسے گرفتار کر لیا۔

ڈولفن فورس کے ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔ 

گرفتار ملزم کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی ہے، جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ملت پارک کے حوالے کر دیا گیا ہے۔