بسام سلطان : شہر میں روٹی کی قیمت میں کمی، نئی قیمت 15 روپے مقرر ہوئی ۔شہر کے بیشتر تندوروں پر روٹی کی پرانی قیمت پر فروخت جاری ہیں ۔
انارکلی بازار میں روٹی 15 کی بجائے 16 روپے میں فروخت کی جارہی ہے ۔شہر کے بیشتر علاقوں میں نان 20 کے بجائے 25 میں فروخت ہونے لگا۔
ضلعی انتظامیہ مقررہ قیمت پر روٹی کی فروخت یقینی بنانے میں ناکام ثابت ہوئی ۔کسی تندور پر بھی نئے نرخ ابھی تک آویزاں نہ کئے جا سکے۔