تھیٹر ہالز میں ڈراموں کی نمائش ہوگی ، قیصر ثناء اللہ

 تھیٹر ہالز میں ڈراموں کی نمائش ہوگی ، قیصر ثناء اللہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : شہر لاہور کے تمام نجی سرکاری تھیٹر ہالز میں ڈراموں کی نمائش ہوگی ،کوئی بھی تھیٹر ہال ہڑتال کا حصہ نہیں بنے گا۔

چیئرمین پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسرز تھیٹرز ایسوسی ایشن قیصر ثناء اللہ خان نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہڑتال کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی ہڑتال کو نہیں مانتے، تھیٹر ہالز میں ڈرامے پیش کئے جائیں گے ۔قیصر ثناء اللہ خان نے کہا کہ فنکار غیر سیاسی ہوتا ہے؟  پہلے بھی غیر سیاسی تھے اور اب بھی غیر سیاسی ہیں ۔سینما تھیٹرز کو پہلے ہی ریلیوں، سیاسی دھرنوں، جلسوں سے بہت نقصان ہوا ہے۔