ویب ڈیسک : پاکستان کو سیاسی و معاشی عدم استحکام کا سامنا ہے جس کےباعث مختلف حلقوں سے متعدد بار بیان سامنے آ ئے کہ پاکستان ڈیفالٹ کا شکار ہو نے والا ہے ، لیکن حکومتی حکمت عملی سے یہ بیانات صرف افواہیں ہی بن کے رہ گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 7.40 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 7.40 کروڑ ڈالر کمی سے 4.38 ارب ڈالر رہ گئے ہیں ،کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.10 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.60 ارب ڈالر ہوگئے ،ملکی مجموعی ذخائر 5.30 کروڑ ڈالر کمی سے 10 ارب ڈالر سے نیچے آگئے ہیں ، ملکی مجموعی ذخائر 9 ارب 99 کروڑ ڈالر پر آگئے ہیں ۔