الیکشن کب کروائیں گے، آصف زرداری نے بتادیا

Asif Zardari Press Conference
کیپشن: Asif Ali Zardari
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے ، کب کہا کہ الیکشن نہیں کرائیں گے، انتخابی اصلاحات سے پہلے انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

 کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ  ہماری گیم پلان میں انتخابی اصلاحات اور نیب اصلاحات شامل ہیں یہ اصلاحات مکمل ہونے کے بعد انتخابات ہو جائیں گے اس پر میرا اور میاں نواز شریف کا اتفاق ہو چکا ہے۔ نئے آنے والے نے مسئلے حل کرنے ہیں تو ہمیں مسئلے حل کرنے دو۔ تین یا چار ماہ میں جب اصلاحات ہوجائیں گی تو الیکشن ہوجائیں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پہلی بار ادارے سیاست میں مداخلت نہیں کر رہے۔ فوج نے حلف اٹھایا ہے سیاسی مداخلت نہیں کریں گے۔وزیر اعلیٰ ہاؤس میں سیّد مراد علی شاہ، شرجیل میمن سمیت دیگر کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر نے مزید کہا کہ آج ضرورت تھی تو میں آگیا ہوں، بھاری کوئی نہیں انسان سب سے زیادہ کمزور ہے، آج تک میں کہتا آیا الیکشن میں دھاندلی ہوئی اور الیکشن کراؤ، اس وقت ’سوکالڈ‘ سلیکٹڈ نے بھی میری بات کونہیں سنا تھا۔
ان کا کہنا تھاکہ عمران خان جلدی الیکشن کراکے کیا کر لے گا ، عمران خان نے چار سال میں کیا کرلیا جب تک آئی ایم ایف کا پروگرام نہیں آجاتا مشکلات رہیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ جب کہتا تھا یہ دھاندلی کی حکومت ہے الیکشن کروائیں تو کوئی نہیں سنتا تھا، ہم نے کب کہا کہ ہم الیکشن نہیں کروائیں گے۔
اسٹاک مارکیٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ کا اسٹاک ایکسچینج اب کھڑا ہو گیا ہے، پرویز مشرف کے دور کے بعد بھی ہم نے اسٹاک ایکسچینج کو اٹھایا تھا۔انہوں نے کہا کہ جب تک آئی ایم ایف کا پروگرام نہیں آجاتا ہمیں مشکلات ہوں گی۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کے بعد الیکشن کی طرف جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ کو ہم نے مل کر ہٹایا ہے، مجھے لوگوں کے بند چولہے جلانے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی نئی حکومت آئی ہے حالات کنٹرول کرنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی مشاورت کے بعد بات کر رہا ہوں، اس وقت ملک میں تیل مہنگا ہے، ہم تیل کی قیمت نہیں بڑھانا چاہتے، تیل کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے، ہمارے گیم پلان میں الیکٹرول ریفارمز، نیب ریفارمز شامل ہیں، اب ہم نے حکومت بنالی اور اب الیکشن کی بات کر رہے ہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کوتھوڑا گمراہ کیا ہوا ہے، اوورسیزپاکستانیوں کو ملکی مہنگائی، گرمی کا نہیں پتا۔ بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو گراؤنڈ ریلیٹی کا نہیں پتا، چاہتا ہوں بزنس مین بھی اپنی تجاویز دیں، وزیراعظم بنانے کے لیے ہم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی ووٹ نہیں لیا، سولرپلانٹس میں اضافہ کرنا ہو گا، ایسا نہ ہوبجلی اتنی مہنگی ہو جائے۔
عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جب بھی کھڑا ہوتا ہے توجھوٹ بولتا ہے، لوگ بیوقوف بن رہے ہیں، یہ ان کواستعمال کر رہا ہے۔ پہلی دفعہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کر رہی تو ہمیں باجوہ کو سلیوٹ کرنا چاہیے، انہوں نے یہ نہیں کہا زرداری یا شہبازشریف کوووٹ دیں، فوج نے حلف اٹھایا ہے سیاسی مداخلت نہیں کریں گے، ابھی نئی، نئی حکومت آئی ہے۔ پانی کا مسئلہ ہے، اپنی فصلوں اور غریبوں کی فصلوں کو دیکھ کر رو رہا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر