ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی اڈوں کے حوالے سے حکومت کا بڑا موقف

امریکی اڈوں کے حوالے سے حکومت کا بڑا موقف
کیپشن: Khawaja Muhammad Asif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا  ہےکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکز اب علاقائی ممالک ہونے چاہیں اور انڈیا کے علاوہ دیگر تمام ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری آنی چاہیے۔

تفصیلات کےمطابق برطانوی نشریاتی ادارے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ  روس اور یوکرین کی جنگ کے معاملے پر پاکستان کا موقف واضح ہے اور حکومت کی تبدیلی سے اس موقف میں تبدیلی نہیں آئی ہے۔میرا موقف ہے کہ جس طرح یورپ یوکرین کے ساتھ ہے، ایسے ہی فلسطین اور کشمیر کے لوگوں کے ساتھ بھی ہونا چاہیے۔

افغانستان کے فوجی اڈوں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ایسا کوئی مطالبہ ابھی میز پر نہیں ہے اور نہ ہی پاکستان ایسا مطالبہ قبول کرے گا۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکز اب علاقائی ممالک ہونے چاہیں اور انڈیا کے علاوہ دیگر تمام ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری آنی چاہیے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer