صرف چھ پوائنٹ اور شوگر ختم 

healthy tips for diabetes patient
کیپشن: healthy tips for diabetes patient
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : ذیابیطس بیماری کے ساتھ صحت مند زندگی گذارنا ایک چیلنج ، صرف خوراک کا خیال رکھ کر شوگر کے مریض خوشگوار صحت والی زندگی بسر کرسکتے ہیں۔

  ایک رپورٹ  کے مطابق ذیابیطس کی تشخیص کے فوراً بعد ہی مریض کو اپنا طرز زندگی مکمل بدلنا پڑتا ہے اور صحت بخش عادات اپنانا ہوتی ہیں ۔

اپنی زندگی کو ایک نئے انداز میں ڈھالنا  ایک مشکل مرحلہ ہے اور  شوگر کے مریضوں کے لیے یہ بہت بڑا امتحان ہے لیکن صرف اپنی لے جانے والی خوراک میں مناسب تبدیلیاں کرکے اس چیلنج سے نبرد آزما ہوا جا سکتا ہے ۔

ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کا ایک ہی ہدف ہونا چاہیے کہ شوگر لیول کو کسی طرح سے قابو میں رکھا جائے۔ اور اس کے لئے درج ذیل اقداما ت اہم ہیں۔
 فائبر سے بھر پور خوراک  لینے کا فیصلہ
 شوگر کے مریضوں کی اولین ترجیح ہونی چاہئیں کہ وہ اپنی غذا میں زیادہ سے زیادہ فائبر کا استعمال کرے۔ جن اشیا میں فائبر بھرپور مقدار میں موجود ہے ان میں اجناس، دالیں،  خشک میوہ، بیج، پھل اور سبزیاں شامل ہیں۔
کاربو ہائیڈریٹس کا  جسم کی طلب کے مطابق استعمال
زیابیطس کے مریضوں میں کاربو ہائیڈریٹ کی مقدار خون میں موجود شوگر لیول کے تناسب کو خراب کر سکتی ہے۔ اسی لیے ایسے مریضوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے روزانہ شوگر ٹیسٹ کی لی گئی ریڈنگز کے مطابق ڈاکٹرز کے مشورے سے روزانہ ایک خاص مقدار میں کاربو ہائیڈریٹ کا استعمال کریں۔
وقفے وقفے سے ، تھوڑا کھائیں
کھانا کھانے کے طور طریقے  بدلنا ہوں گے جیسے کہ کچھ لوگ دن میں صرف دو دفعہ تو کئی تین دفعہ کھانا لیتے ہیں لیکن اب پیٹ بھر کر  کھانا کھانا منع ہے ۔دن میں سات سے آٹھ مرتبہ  کھائیں لیکن تھوڑا تھوڑا اور صحت مند۔
 چینی زندگی میں کم ہی رکھیں 
شوگر کے مریضوں کو ویسے ہی میٹھے سے دور رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے لیکن میٹھے کی کمی کو پھلوں سے مکمل کیا جا سکتا ہے۔ تھوڑی مقدار میں جامن، سٹرابیری، انار، امرود اور بیر کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
سپراؤٹ سبزی  روزانہ کھائیں
 ایک معجزانہ سبزی سپراؤٹ ، شوگر کے مریضوں کے لئے نعمت سے کم نہیں ۔ روزانہ کی بنیاد پر سپراؤٹ سبزی کا استعمال کرنا چاہیے۔ اس میں چند ایسے ضروری غذائی اجزا ہوتے ہیں جو جسم کے لیے انتہائی مفید ہیں۔
ورزش  کھانا کھانے اور پانی پینے جتنی اہم
روزانہ 30 سے 40 منٹ کی ورزش کرنا لائف سٹائل کا حصہ ہونا چاہیے۔ یہ اتنی ہی ضروری ہے کہ جیسے کھانا پینا یا سونا۔