عالمی وبا کیخلاف ون مین آرمی، بل گیٹس بھی بیماری کا شکار

bill gates of microsoft
کیپشن: bill gates of microsoft
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  کورونا کےخلاف جنگ میں ون مین آرمی کا کردار ادا کرنیوالے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس بھی بالاخر عالمی وبا  کا نشانہ بن گئے ۔

 رپورٹ  کے مطابق بل گیٹس  اس وقت  قرنطینہ  میں ہیں ۔  انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

 سوشل میڈیا سائٹ پر پوسٹ کی گئی ٹویٹ  میں  بل گیٹس کا کہناتھا کہ ان  میں کورونا وائرس کی کچھ علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ اورماہرین کے مشورے سے میں نے دوبارہ صحت مند ہونے تک خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بل گیٹس نےسوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے کرونا وائرس کے بعد آنے والی نئی وبا پر لکھی گئی کتاب سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کتاب زندگی بچانے کے لیے پُرعزم دنیا کو متاثر کرنے والے ڈاکٹر پال فارمر کی یاد میں ہے جسے طبی خدمات انجام دینے والوں میں تقسیم کیا جائے گا۔