انتظار کی گھڑیاں ختم، میڈیکل امتحانات کے نتائج کے حوالے سے اہم خبر

Medical Student results 2020
کیپشن: Medical Student
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت مجید : ایم بی بی ایس فائنل ایئر کے طلباء کے لئے خوشخبری، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بالآخر مئی کے آخر تک رزلٹ جاری کرنے کی خوش خبری سنا دی، ترجمان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مطابق کورونا کی وجہ سے رزلٹ میں تاخیر ہوئی۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کنٹرولر امتحانات پروفیسر نازیہ حسن کو مئی کے آخر تک رزلٹ جاری کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں. ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق ایم بی بی ایس فائنل ائیر کا رزلٹ مئی کے آخر تک آجائے گا، جب کہ رزلٹ میں تاخیر کی وجہ سے سے پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں تقریبا پانچ ہزار ہاؤس آفیسرز  کی شدید کمی پیدا ہوئی۔

ایم بی بی ایس مکمل کرنے والے ڈاکٹرز کو  ہاؤس آفیسر تعینات کیا جاتا ہے۔ ایم بی بی ایس کا رزلٹ نہ جاری ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر سرکاری ہسپتالوں میں ہاوس جاب شروع نہ کر سکے، ہاؤس آفیسر کا پرانا بیچ 30 اپریل سے ہاؤس جاب مکمل کرنے کے بعد جا چکا ہے جس کی ہاؤس آفیسر کی سیٹیں خالی پڑی ہیں۔

دوسری طرف رزلٹ تاخیر سے آنے کی وجہ سے پاکستانی کئی ڈاکٹرز بیرون ملک کے امتحانات میں شرکت نہ کر سکے، ایم بی بی ایس فائنل ایئر کا امتحان مارچ کو ہوا تھا جس کا دو ہفتوں میں رزلٹ کا اعلان کر دینا چاہیے تھا مگر ترجمان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے موقف اختیار کیا کہ کورونا کی وجہ سے رزلٹ تاخیر کا شکار ہوا لیکن اب مئی کے آخر تک رزلٹ آجائے گا. 

یہ بھی پڑھیں: ایم بی بی ایس فائنل ایئر کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان