بے روزگار نوجوانوں کے لئے اچھی خبر

Pakistani Youth good news
کیپشن: Pakistani Youth
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: بے روزگاری کے خاتمے اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے پروگرام پر آئندہ مالی سال میں 5 ارب چالیس کروڑ کے اخراجات کیے جائیں گے، ٹیوٹا اداروں میں سیکنڈ شفٹ کپسٹی کو مزید بڑھا جائےگا، کپسٹی بڑھا کر 90 ہزار مزید طلبہ کو کورسز آفر کئے جائیں گے جس سے مستفید ہونے والے طلبہ کی سالانہ تعداد ایک لاکھ 57 ہزار تک پہنچ جائے گی۔
محکمہ انڈسٹریز نے بے روزگاری کے خاتمے اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کی فروغ کے لیے بڑا بجٹ رکھنے کا فیصلہ کرلیا,پانچ ارب چالیس کروڑ کے فنڈز بے روزگاری کے خاتمے اور ٹیکنیکل ٹریننگ پروگراموں پر خرچ کیے جائیں گے, نئے مالی سال میں پنجاب روزگار سکیم کے تحت اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے نوجوانوں کو دو ارب کی لاگت سےقرض دیے جائیں گے۔

ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے لیے ٹیوٹا اداروں میں سیکنڈ شفٹ کی کپسٹی مزید بڑھائی جائے گی,سیکنڈ شفٹ میں نوجوانوں کو ہنر مند کورسز کروانے پر ایک ارب چالیس کروڑ خرچ کیا جائے گا,ٹیوٹا اداروں میں سیکنڈ شفٹ کپسٹی بڑھانے سے مزید 90 ہزار نوجوانوں کو ٹیکنیکل کورسز افر کیے جا سکیں گے، جس سے سالانہ مستفید ہونے والے طلبہ کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار ہو جائے گی۔

ٹیوٹا اداروں میں سیکنڈ شفٹ میں 57 شعبہ جات میں کورسز آفر کیے جائیں گے, سیکنڈ شفٹ میں چائنیز زبان، ڈرائیونگ کورسز ، انگلش لینگویج کورسز ، آئی ٹی کورسز ، ہاسپٹیلیٹی کورسز اور کنسٹرکشن سیکٹر کورسز آفر کیے جائیں گے۔ نئے مالی سال میں پنجاب روزگار پروگرام کو دو ارب،ٹیکنیکل کورسز کے لیے ہنر مند نوجوان پروگرام کو 60 کروڑ، ٹیوٹا کو دو ارب جبکہ پی وی ٹی سی کو 80 کروڑ دیا جائے گا۔