ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بینک کماؤ’’پوت‘‘ بن گیا

پنجاب بینک کماؤ’’پوت‘‘ بن گیا
کیپشن: bank of Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب بینک نے خالص منافع کی مد میں پنجاب حکومت کو ڈیڑھ ارب روپے ادا کر دئیے۔
 پنجاب بینک کماؤ’’پوت‘‘ بن گیا۔ پنجاب بینک نے خالص منافع کی مد میں پنجاب حکومت کو ڈیڑھ ارب روپے ادا کر دئیے ہیں۔ محکمہ خزانہ کو پنجاب بینک کی جانب سے مذکورہ منافع کی رقم موصول ہو گئی ہے ۔ پنجاب بینک میں 57 فیصد حصہ حکومت پنجاب کا ہے۔ پنجاب بینک ہر سال محکمہ خزانہ کو منافع کی مد میں ادائیگی کرتا ہے۔

دوسری جانب لاہور کے 412 چھوٹے بڑے منصوبوں کے لیے رواں سال 61 ارب روپے کے فنڈ بجٹ میں مختص تھے جس میں اب  لاہور کے ترقیاتی بجٹ میں 13 ارب روپے کا اضافہ اربن ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کیا گیا ہے جس میں شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور ،شہکام چوک فلائی اوور اور گلاب دیوی انڈرپاس کے فنڈ کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں ۔ان منصوبوں کے لیے اب حکومت نے مکمل فنڈ جاری کردئیے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق چالیس ارب روپے کا اضافی ترقیاتی بجٹ مختلف سیکٹرز کو دیا گیاہے ۔ہیلتھ انشورنس پروگرام ،واٹر سپلائی کی اسکیموں کو فنڈ دئیے گئے، اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اور پرائمری اینڈ سیکنڈری کو اضافی بجٹ دیا گیا ۔

ریسکیو کے لیے نئی ایمبولینسز کی خریداری ،سستے گھروں کی تعمیر کے لیے اضافی بجٹ دیا گیا ہے ۔ڈی جی خان سمیت مختلف اضلاع کے لیے اعلان کردہ ترقیاتی پیکج کے تحت بھی فنڈ شامل ہیں ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer