مانیٹرنگ ڈیسک: ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس فیس بک، ٹویٹر، واٹس ایپ، یوٹیوب اور انسٹاگرام پر جہاں آپ عوامی طور پر اشتراک کرنے کے لئے معلومات اور تصاویر شائع کرتے ہیں۔ان ایپلی کیشنز کے استعمال سے آن لائن خرید و فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
فیس بک ہو یا یوٹیوب یہ سب سوشل سائٹ گھر بیٹھے روزگار کے مواقع فراہم کررہی ہیں۔ معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر بھی اب آمدن کا ذریعہ بن سکتا ہے اور گھر بیٹھے اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ غیر ملکی ایک ویب سائٹ کے مطابق ٹویٹر کی جانب سے صارفین کیلئے ٹپ جار نامی ایک نیا فیچرمتعارف کروایا گیا ہے جو صارفین کو اکاؤنٹ بائیو میں مختلف ڈیجیٹل پیمنٹ اکاؤنٹس کے اضافے کی سہولت فراہم کرے گا۔
اس فیچر کی مدد سے ٹویٹر صارفین چند ڈالر اس شخص کو دے سکیں گے جس کا ٹویٹ اسے پسند آئے گا۔ممکن ہے کہ یہ ٹویٹ کسی معلوماتی خبروں کے حوالے سےہو جو آپ اپنے فالوورز کو فراہم کرتے ہوں، ایسی ٹپس جو دوسروں کیلئے مددگار ثابت ہوتی ہوں یا کسی کو پریشان دیکھتے ہوئے اس کی مدد کرنا چاہتے ہوں تو اس حوالے سے یہ فیچر معاون ثابت ہوگا۔
ایک ٹویٹ کے ذریعے اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے ایک اینی میٹڈ تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں اس کے استعمال کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر سب کیلئے نہیں بلکہ محدود تعداد میں صارفین کے لئے پیش کیا جارہا ہے، صارفین کو اس فیچر کی دستیابی کا علم ایک پروموٹ کے ذریعے ہوگا۔
show your love, leave a tip
— Twitter (@Twitter) May 6, 2021
now testing Tip Jar, a new way to give and receive money on Twitter ????
more coming soon... pic.twitter.com/7vyCzlRIFc
جب کوئی صارف ٹپ جار کو ایکٹیویٹ کرے گا تو وہ اپنے اکاؤنٹ میں مختلف پیمنٹ پلیٹ فارمز جیسے پے پال، کیش ایپ اور دیگر سے منسلک کرسکے گا۔ ٹویٹر انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ وہ لوگوں کی جانب سے بھیجے جانے والی رقم میں کوئی کٹوتی نہیں کرے گا۔