ہر بات میں کیڑے نکالنا حکومتی مخالفین کی عادت بن چکی ہے،گورنر پنجاب

ہر بات میں کیڑے نکالنا حکومتی مخالفین کی عادت بن چکی ہے،گورنر پنجاب
کیپشن: Governor Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:گورنر پنجاب چودھری محمد سرور  سےمختلف وفود کی ملاقات،ہر بات میں کیڑے نکالنا حکومتی مخالفین کی عادت بن چکی ہے، وزیر اعظم عمران خان ملک کو آگے اور مخالفین پیچھے لیکرجانا چاہتے ہیں,گورنر پنجاب
 تفصیلات کےمطابق گورنر ہاؤس میں مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ 5سو ملین روپے کی سعودی سرمایہ کاری حکومتی پالیسوں پر اعتماد ہے۔ پاک سعودیہ تعلقات خطے میں خوشحالی اور امن کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہونگے، کامیاب حکومتی پالیسیوں سے پاکستان مشکل وقت سے نکل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود ملکی بر آمدت میں اضافہ معاشی استحکام کا ثبوت ہے، ہر بات میں کیڑے نکالنا حکومتی مخالفین کی عادت بن چکی ہے، وزیر اعظم عمران خان ملک کو آگے اور مخالفین پیچھے لیکرجانا چاہتے ہیں۔

 گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے فلسطین میں اسرائیلی افواج کے مظالم کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے اسرائیلی دہشتگردی کا نوٹس لیں، دنیا میں امن کیلئےمسئلہ فلسطین کا حل بھی لازم ہوچکا ہے، گور نر چودھری محمدسرور کا کہنا تھا کہ22کروڑ پاکستانی اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں۔