شہباز تتلہ قتل کیس،گرفتارملزم مفخر عدیل کےگرد گھیرا مزید تنگ

 شہباز تتلہ قتل کیس،گرفتارملزم مفخر عدیل کےگرد گھیرا مزید تنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک/یاورذوالفقار) شہباز تتلہ کیس میں مرکزی ملزم ایس ایس پی مفخر عدیل کےگرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا،لاہور پولیس کی جانب سےتیار کردہ چارج شیٹ وفاق کو بھجوا دی گئی۔ دوسری جانب 20 مئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مفخرعدیل کی جانب سےاپنےقریبی دوست ایڈووکیٹ شہباز تتلہ کو قتل کر دیا گیا تھا،جس پر پولیس نےنصیر آباد تھانے میں درج شہباز تتلہ کےاغوا کے مقدمہ میں قتل کی دفعات شامل کرتے ہوئےمفخرعدیل کی گرفتاری عمل میں لائی،جسکےبعد چالان مکمل کرکے عدالت میں بھجوا دیا،تاہم سٹیبلشمینٹ ڈویژن کی جانب سےایس ایس پی کےخلاف کوئی محکمانہ کارروائی شروع نہ کی جا سکی۔

کیونکہ مفخرعدیل کی چارج شیٹ وفاق کونہیں بھجوائی گئی تھی،تاہم لاہور پولیس نےاب چارج شیٹ آئی جی آفس کوبھجوا دی ہے،آئی جی آفس نےایس ایس پی کےخلاف چارج شیٹ سٹیبلشمینٹ ڈویژن کوبھجوائی ہے تاکہ محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جاسکے، چارج شیٹ میں لکھا گیا کہ مفخر عدیل نےشہباز تتلہ کو قتل کرکے لاش کو تیزاب میں ڈال کرتلف کیا تھا۔

دوسری طرف  شہباز تتلہ قتل اوراغوا کیس میں گرفتار ایس ایس پی مفخرعدیل کےجوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے20 مئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ماڈل ٹاؤن کچہری کی جوڈیشل مجسریٹ شازیہ محبوب نےکیس کی سماعت کی،پولیس حکام نےسابق ایس ایس پی مفخرعدیل کےوارنٹ کی کاپی عدالت میں پیش کی،جس میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کےخدشات کےباعث مفخرعدیل کو پیش نہیں کیاجاسکتا،جس پر عدالت نےسابق ایس ایس پی مفخر عدیل کےجوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر تےہوئےسماعت 20 مئی تک ملتوی کردی۔

پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ مفخرعدیل کا چالان مکمل کرکے پراسکیوشن کوارسال کر دیا گیا ہے،مدعی کی جانب سےسید فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نےموقف اختیار کیا کہ ملزم سابق ایس ایس پی مفخر عدیل نےسابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز تتلہ کو قتل کیا ہے،ملزم اعتراف جرم کر چکا ہے۔

ملزم کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے،سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کےخلاف تھانہ نصیر آباد پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے،مفخرعدیل کو پولیس نےتحقیقات کے لیے14 روزہ جسمانی ریمانڈ پراپنے پاس رکھا،بعدازں21 مارچ کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer