ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس کے پنجاب میں ڈیرے،438 نئےکیس رپورٹ

کورونا وائرس کے پنجاب میں ڈیرے،438 نئےکیس رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل ر وڈ (بسام سلطان) پنجاب میں کورونا وائرس کے 438 نئے کیسز، تعداد 10ہزار471 ہوگئی، لاہور میں 4 ہزار84 تصدیق شدہ مریض ہیں۔41 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔4 ہزار131 افراد صحتیاب ہوئےاور  پنجاب بھر میں اب تک  کل  1لاکھ17 ہزار206 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں 228 مزید کیس رپورٹ ہونے کے بعد تعداد 4 ہزار84 ہوگئی۔ اب تک صوبے بھرمیں 191 افراد جبکہ لاہور میں وائرس سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد76 ہو گئی۔41 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔4 ہزار131 افراد صحتیاب ہوئےاور  پنجاب بھر میں اب تک  کل  1لاکھ17 ہزار206 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

لاہور میں سب سے زیادہ مریض ایکسپو سنٹرمیں 467، میو ہسپتال میں 389، سروسز میں 17، پی کے ایل آئی میں 96، جناح  ہسپتال میں 22، جنرل میں 25،  مزنگ ہسپتال میں 12 چلڈرن ہسپتال میں  4اورسوشل سکیورٹی ہسپتال میں 5مریض زیرعلاج ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے 3 ملازمین میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

ترجمان  محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، بیرون ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔

 

  کورونا  کی تصدیق کے لئے کئے جانے والے ٹیسٹ میں شکوک پائے گئے ہیں، سرکاری ٹیسٹ میں کورونا کی میں مبتلا ہونے والے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو نجی لیبارٹری نے کلیئر کردیا۔ دوست مزاری اور پنجاب اسمبلی کے تین ملازمین میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دوست مزاری کا کہنا ہے کہ نجی لیب سے کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آگیا ہے۔

دوسری جانب  پنجاب  حکومت نےکورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر  لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں تین دن جمعہ،ہفتہ اور اتوار کو پورے پنجاب میں لاک ڈاؤن ہوگا جبکہ چار دن پیر،منگل، بدھ اور جمعرات کو لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer