محکمہ زکوۃ  نے مستحق افراد میں زکوۃ تقسیم کرنے کا پلان تیار کرلیا

محکمہ زکوۃ  نے مستحق افراد میں زکوۃ تقسیم کرنے کا پلان تیار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  محکمہ زکوۃو عشر نے عید الفطر سے قبل مستحق افراد میں سوا ارب روپے کی زکوۃ تقسیم کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے۔   

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری زکوۃ و عشر عالمگیر احمد خان کا کہنا ہے کہ عید سے قبل گزارہ الاونس کی مد میں مستحق افراد میں فی کس کے حساب سے ایک ہزار روپے تقسیم کئے جائیں گے اور عید الاونس کی مد میں 12ہزار روپے سالانہ کے حساب سے دیئے جائیں گے۔  عالمگیراحمد خان کا مزید کہنا تھا کہ نابینا افراد کو مالی امداد اور زکوۃ فنڈز کی مد میں سالانہ کے حساب سے 15 ہزار روپے ادا کئے جائیں گے۔ سیکرٹری زکوۃ کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب عید سے قبل زکوۃ فنڈز کی تقسیم کا کام مکمل کرلے گی اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer