سٹی 42: قومی شناختی نظام کی مکمل درستی اور مزید استحکام کے لئے نادرا کا اقدام سامنے آگیا۔ سول رجسٹریشن ریکارڈ اور قومی شہری ڈیٹابیس کے درمیان مطابقت کا کام مکمل کرلیا گیا ۔
سول رجسٹریشن نظام میں بطور متوفی درج افراد کے شناختی کارڈ منسوخ کردیے گئے ۔نادرا آرڈیننس اور شناختی کارڈ رولز کے تحت 42 لاکھ شناختی کارڈ منسوخ کئے گئے۔لواحقین نے صوبائی اداروں میں اندراج کرایا لیکن نادرا ریکارڈ اپ ڈیٹ نہیں کرایا۔نادرا کے حالیہ معاون اقدامات پر 30 لاکھ افراد کے لواحقین نے شناختی کارڈ منسوخ کرائے۔42 لاکھ شناختی کارڈز سول رجسٹریشن نظام میں وفات کے اندراج کے باوجود فعال رہے۔شناختی کارڈ منسوخ نہ ہونے سے قومی اعدادوشمار عدم مطابقت کا شکار ہوتے ہیں۔
بعض اوقات غلطی یا بدنیتی سے بھی کوئی رشتہ دار شناختی کارڈ منسوخ کرا دیتے ہیں۔غلطی سے شناختی کارڈ منسوخی پر نادرا سے رابطہ کر کے یونین کونسل کی معلومات لیں
یونین کونسل میں درستی کرائیں اور نادرا میں ریکارڈ اپ ڈیٹ کرائیں۔
ایک کروڈ چالیس لاکھ بچوں کی پیدائش کا اندراج یونین کونسل میں ہو چکا ہے لیکن نادرا میں نہیں ہوا ۔نادرا ایسے بچوں کے والدین یا سرپرستوں کو یاددہانی کے ایس ایم ایس بھجوا رہا ہے
ایسے بچوں کے والدین جلد ازجلد نادرا سے ان کے ب فارم بنوائیں۔