(وقا ص عظیم )پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔
پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان معاشی اشاریوں پر اتفاق رائے ہورہا ہے،ذرائع کے مطابق میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کےمسودے پرکام جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے بعض اہداف میں نرمی کیےجانےکا امکان ہے،آئی ایم ایف کی جانب سے سالانہ ٹیکس ہدف میں مزیدکمی کا امکان ہے،نظرثانی سالانہ ٹیکس ہدف13ہزار500 ارب روپے کے لگ بھگ ہوسکتا ہے،اس سےقبل جاری سال کا ٹیکس ہدف کم کرکے13ہزار979 ارب روپے کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے ایف بی آر کا اصل سالانہ ٹیکس ہدف 14ہزار131ارب روپے مقرر کیا تھا،پاکستان اورآئی ایم ایف کےمذاکرات کا شیڈول کےمطابق آج آخری روزہے،اتفاق رائے نہ ہونےپرآئی ایم ایف مذاکرات جاری رکھنےسےمتعلق فیصلہ کرے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا دعویٰ ہے کہ آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات کی کامیابی کےامکانات روشن ہیں،مذاکرات کی کامیابی آئی ایم ایف کےاطمینان سے مشروط ہے،مذاکرات کی کامیابی سےمتعلق فیصلہ آئی ایم ایف نےکرنا ہے،مذاکرات کی کامیابی پرپاکستان اورآئی ایم ایف میں اسٹاف سطح معاہدہ ہوگا۔
حکام کے مطابق توسیعی فنڈفیسلیٹی اورکلائمٹ فنانسنگ جائزےکےلیےبیک وقت مذاکرات ہورہے ہیں،دونوں پروگراموں کےتحت پاکستان کواگلی اقساط میں ایک ارب20 کروڑڈالرز ملیں گے۔