ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داتا دربار کے قریب احمد پارک میں میاں بیوی کی پراسرار موت

داتا دربار کے قریب احمد پارک میں میاں بیوی کی پراسرار موت
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:شہر میں ایک خوفناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں داتا دربار کے قریب احمد پارک کے علاقے میں ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت،آزاد حسین عمر 38 سال جبکہ 35 سالہ پاکیزہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شبہ ہے کہ دم گھٹنے کے سبب یہ دونوں ہلاک ہوئے، تاہم اصل وجہ جانچ کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔

 پولیس کے مطابق گھر میں موجود دو بچے  آٹھ سالہ خضر عباس اور چھ سالہ حر عباس محفوظ رہے۔
تحقیقاتی ادارے اور پولیس شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر کارروائی شروع کر چکے ہیں تاکہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا سکیں۔