ویب ڈیسک: بنگلہ کےدیش کیخلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہو گئی، گرین شرٹس کی 81رنز پر 8وکٹیں گرگئیں ۔
ڈھاکا کے شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے 3 میچز کی سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس مہمان ٹیم کے کپتان مہدی حسن مرزا نے جیت کر پہلے پاکستانی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
قومی ٹیم کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور معاز صداقت کے پہلی وکٹ کی شراکت میں 41 رنز جوڑے گئے تاہم صاحبزادہ فرحان کے آؤٹ ہوتے ہی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی اور 64 کے مجموعی اسکور پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
صاحبزادہ فرحان 27 رنز، معاذ صداقت 18، شامل حسین 4 اور محمد رضوان 10 رنز بنا سکے، سلمان آغاز 5 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔
اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عبد الصمد صفر پر آؤٹ ہوئے، حسین طلعت اور شاہین آفریدی نے 4،4 رنز بنائے ۔
یاد رہے کہ صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، شامل حسین اور عبدالصمد اپنے کیریئر کا پہلا ون ڈے میچ کھیل رہے ہیں، صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھی ٹاپ اسکورر رہ چکے ہیں۔