ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران پر حملے غیرقانونی  ،خطے کے امن کو خطرہ ہے: شمالی کوریا

ایران پر حملے غیرقانونی  ،خطے کے امن کو خطرہ ہے: شمالی کوریا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)شمالی کوریا نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 

 سرکاری خبر رساں ادارے کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کو امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے ایران کے داخلی معاملات میں کھلے عام مداخلت پر شدید تشویش ہے۔

 ترجمان کے مطابق  ایسی کارروائیاں خطے میں امن و سلامتی کو تباہ اور عالمی سطح پر عدم استحکام میں اضافہ کر رہی ہیں، اس طرح کے بیانات اور اقدامات کو مسترد کیا جانا چاہیے، انہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

 شمالی کوریا کی جانب سے کہا گیا کہ ایرانی عوام کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے حق کا احترام کرتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:ایران جنگ:ٹرمپ نے حملے کی ذمہ داری اپنے داماد سمیت مشیروں پر ڈال دی

 دوسری جانب شمالی کوریا نے کروز میزائل کا تجربہ کر دیا، صدر کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ بحری جہاز کو سپر سونک ہتھیاروں سے لیس کرنا ضروری ہے۔