ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 آلودگی میں اضافہ،لاہور میں آج بارش ہو گی یا نہیں?

 آلودگی میں اضافہ،لاہور میں آج بارش ہو گی یا نہیں?
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج صبح سورج کی روشنی کے ساتھ دن کا آغاز ہوا جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ دن بھر جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

 فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس 208 ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ صحت کے لیے مضر قرار دیا جاتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب شاہراہ قراقرم اپر کوستان کے مختلف مقامات پر بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی مقامات پر راستے بند ہوگئے، خیبر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

 لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

 حکام کے مطابق سڑکوں کی بحالی کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، راستے بند ہونے سے سیکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

 ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راستے میں پھنسے 60 مسافروں کو پناہ گاہ منتقل کردیا گیا ہے۔

 طویل خشک موسم کے بعد خیبر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس سے آتی گرمی کو بریک لگا دیا بارش سے موسم انتہائی خوشگوار اور سرد جس سے روزہ داروں کے مشکلات قدرے کم ہوگئی۔