ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوسری شادی کا لڈوکھانے والا نوجوان سلاخوں کے پیچھے پہنچ گیا

دوسری شادی کا لڈوکھانے والا نوجوان سلاخوں کے پیچھے پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نیئر عالم : وزیر آباد  میں دوسری شادی کا لڈو کھانا نوجوان کو سلاخوں کے پیچھے لے گیا 

 پولیس  کے مطابق احمد رضا نامی نوجوان نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی رچائی  دوسری شادی کی خبر سن کر پہلی بیوی عدالت پہنچ گئی، بیوی سائرہ  نے کہا کہ  میری 8 سال قبل احمد رضا سے شادی ہوئی جس سے دو بچے ہیں 
 بغیر اجازت شادی پر عدالت نے نوجوان کو قید و جرمانہ کی سزا سنادی ،وزیر آباد عدالت نے احمد رضا کو 6 ماہ قید 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی ، ایڈیشنل سیشن جج محمد اسلم پنجوتھا نے مجرم کو سزا سنائی