بسام سلطان : ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر 21 رمضان یوم شہادت حضرت علی ؓکی تیاریاں جاری ہیں
ڈی سی موسیٰ رضا کی صدارت میں 21 رمضان یوم شہادت علی ؓکے جلوسوں سے متعلق اجلاس ہوا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی رائے نے 21 رمضان کے جلوسوں کی تیاریوں پر بریفنگ دی،یوم شہادت کے جلوسوں کے راستوں کا جائزہ لیا گیا، صفائی کو یقینی بنایا جائے گا۔
جلوسوں کیلئےسکیورٹی انتظامات مکمل، سول ڈیفنس رضاکار بھی متحرک میں رہیں گے،راستوں پر صحت کی سہولیات فراہم ہوں گی، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں تعینات رہیں گی، ڈی سی نے واسا کے عملے کو جلوس کے راستوں پر تعینات کیا جائے گا،
ڈی سی سید موسیٰ رضا نے کہا میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور لائٹنگ کی ذمہ داری سنبھالے گی،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی کو یقینی بنائے گی،
Stay tuned with 24 News HD Android App