ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بائیکرز ہوشیار؛ تیر رفتاری پر جرمانے شروع

بائیکرز ہوشیار؛ تیر رفتاری پر جرمانے شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : تیزرفتارموٹر سائیکل سوارجرمانوں اور چالان کیلئے کمرکس لیں
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف مزید سخت کارروائیوں کے احکامات دے دیے گئے ، رواں ماہ حد رفتار سے تجاوز پر لاہورمیں8 ہزار چالان کیے گئے،صوبہ بھر میں 12 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ، لاہور میں 9سو سےزائد ،صوبہ بھر میں 16سو زائد اوورسپیڈنگ پر جرمانے کیے گئے ، موٹر سائیکل گاڑیاں اور کمرشل گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائیاں  کی گئیں 
صوبہ بھر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے حد رفتار 60 مقرر ہے ، حد رفتار کا تعین کرنے کے لیے سپیڈ گن مشین کا استعمال کیا جا رہا ہے،اوور سپیڈنگ کرنے والوں کولاہورمیں 8 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے 

ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ کا کہنا ہے کہ حادثات کی روک تھام کے لیے سپیڈ چیکنگ کیمروں کا استعمال ضروری ہے، تیز رفتاری کیخلاف کارروائی سے حادثات میں واضح کمی واقع ہوئی، ایجوکیشن ونگ کے ذریعے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دے رہے ہیں،