ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ، متعدد افراد زخمی

 بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ، متعدد افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیسیٰ ترین: بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

 ذرائع کے مطابق  بولان کے قریب دہشتگردوں نے مسافر ٹرین پر شدید فائرنگ کی، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا، فائرنگ کے باعث کئی مسافر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 ریسکیو اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ چکے ہیں جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

 ریلوے حکام کے مطابق فائرنگ سے ٹرین کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے  جبکہ ایمرجنسی ریلیف ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے۔ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو بھی سبی پر روک دیا گیا ہے، پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی سبی پر روک دیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق سبی ہسپتال میں ایمرجنسی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔