شہر میں   گزشتہ 24 گھنٹوں میں  کتنے ٹریفک حادثات ہوئے؟ جانئے

Traffic accidents in Lahore
کیپشن: Rescue 1122
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار)شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں ہونے والے  ٹریفک حادثات میں 325 افراد زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو  1122کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 305 ٹریفک حادثات ہوئے، حادثات میں مجموعی طور پر 325 افراد زخمی ہوئے، 126 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ، 199 معمولی زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری، غفلت برتنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔