ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علیم خان اور ترین گروپ میں اختلافات ؟ لندن میں ملاقات بھی نہ ہوسکی

علیم خان، جہانگیر ترین، نوازشریف
کیپشن: Aleem Khan, Jahangir Tarin, Nawaz sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ کے درمیان معاملات طے نہ ہو سکے ۔ جہانگیر ترین سے ملنے کیلئے خصوصی طور پر  لندن جانے والے علیم خان کی سابق وزیراعظم نوازشریف سے طویل ملاقات ہوئی۔

 ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما علیم خان لندن میں جہانگیر ترین سے ملنے گئے لیکن انہیں ملے بغیر ہی وطن واپسی کیلئے روانہ  ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان علیم خان  خالد محمود  کے مطابق علیم خان نے دورہ لندن کو نجی اور غیر سیاسی  قرار دیا ہے۔ علیم خان لندن میں زیر تعلیم بچوں کو ملنے گئے تھے۔ واپس لاہور آکر دوبارہ سیاسی رابطے شروع کریں گے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor