پنجاب میں بڑی انتظامی تبدیلی کی تیاریاں

پنجاب میں بڑی انتظامی تبدیلی کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پنجاب میں ایک مرتبہ پھر اکھاڑ پچھاڑ کی تیاریاں،  وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب کو اسلام آباد طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں اہم انتظامی تبدیلیوں کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرو کو ایک مرتبہ پھر اسلام آباد طلب کرلیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جس میں پنجاب میں انتظامی تبدیلیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم کی زیرصدارت کور کمیٹی کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے، جبکہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور  وزیراعظم کے بلاوے پر  اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، گورنر پنجاب بھی کور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑی انتظامی تبدیلیوں کی تیاری بھی کرلی گئی ہے، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کو تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

سول سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق  15 ویں کامن کے گریڈ22کے سینئر ترین آفیسراحمد نوازسکھیرا، پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ طاہر خورشید اور سینئرممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ کے نام چیف سیکرٹری پنجاب کیلئے زیر غور ہیں، سینئر بیوروکریٹ احمد نواز سکھیرا وفاقی سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer