عمران یونس: ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں سبزہ زارکے علاقے میں ملک شاپس کی چیکنگ، ناقص دودھ فروخت کرنے پر 2 ملک پوائنٹس سیل، 1 ہزار960 لیٹر دودھ ضائع کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں سبزہ زارکے علاقے میں ملک شاپس کی چیکنگ کی اور ناقص دودھ فروخت کرنے پر2 ملک پوائنٹس سیل، 1ہزار960 لیٹر دودھ ضائع کر دیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق غیر معیاری دودھ فروخت کرنے پر حافظ ملک شاپ اور حاجی سردائی ملک شاپ کو سیل کیا گیا۔ سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی اور دودھ کی ایل آر کم ہونے پر ملک شاپس کو سیل کیا گیا۔
عرفان میمن کے مطابق صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اورممنوعہ نیلے ڈرموں کو استعمال کیا جا رہا تھا۔ معمولی نقائص پر انتظامات میں مزید بہتری کے لیے 8ملک شاپس کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔